Friday, April 26, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی عامرخان کو امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈنے ٹائٹل فائٹ میں شکست دے دی

پاکستانی نژاد برطانوی عامرخان کو امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈنے ٹائٹل فائٹ میں شکست دے دی
April 21, 2019

لاہور ( 92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے، کیرئیر میں ناقابل شکست رہنےوالے امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ نے عامر خان کو ٹائٹل فائٹ میں شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق، نیویارک میں ہونیوالی ویلٹر ویٹ کی ٹائٹل فائٹ میں  ٹیرینس کرافورڈ نے آغاز سے ہی عامر خان کو دباؤ میں رکھا۔ عامر پہلے راؤنڈ میں گرے پھر سنبھلے، مزاحمت بھی خوب کی لیکن حریف باکسر کےتابڑ توڑ حملوں کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ عامر خان چھٹے ہی راؤنڈ میں ہمت ہار گئے۔

برطانوی باکسر عامر خان چھٹے راؤنڈ میں ہی ٹیکنیکل ناک آؤٹ ہوگئے۔ عامر خان نے شکست پر مداحوں سے معذرت کی اورکہا کہ ٹیرینس اچھا باکسر ہے۔اس ناکامی کے بعد وہ بھرپور کم بیک کریں گے۔

ٹیرینس کرافورڈ نے کیرئیر میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے، کرافورڈ کی یہ مسلسل پینتسویں فتح اور عامر خان کی کیرئیر میں پانچویں ناکامی ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں کِنگ آف رِنگ  باکسر عامر خان آج کینیڈا کے سیموئل ورگاس کے خلاف ان ایکشن ہوں گے ،فائٹ سے قبل عامر خان کا وزن مقررہ حد سے زیادہ نکل آیا ،جس کے بعد باکسر کی جرابیں بھی اتروا لی گئیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  ایک اور امتحان ہے ، شہرہ آفاق باکسر آج  کینیڈین حریف سیموئل ورگاس کے خلاف  رنگ میں اتریں گے ۔

اسٹار باکسر جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم  ہیں ،  معروف باکسر  کےکیرئیر پر نظرڈالیں تو اب تک  36 فائٹس میں سے 32 عامر خان کے نام رہیں ،صرف چار میں شکست ہوئی ، عامرخان نے 20 فائٹس میں حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

دلچسپ بات یہ کہ  عامر خان کا ویٹ کیا گیا تو مقررہ حد سےزیادہ نکل آیا ،بعد میں باکسر کے جرابیں بھی اتروا لی گئیں ۔میچ سے قبل عامر خان نے اوپن رِنگ میں پریکٹس کی جسے مداحوں نے خوب انجوائے کیا ۔