Friday, March 29, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان 2سال بعد رنگ میں اتریں گے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان 2سال بعد رنگ میں اتریں گے
April 21, 2018
لندن ( 92 نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیار ہیں ۔ اسٹار باکسر آج کینیڈین حریف فل لو گریکو کا مقابلہ کریں گے ۔ شائقین کو بھی  اسٹار باکسر کی فائٹ کا شدت سے انتظار ہے ، اسٹار باکسر عامر خان آج  دو سال بعد ان ایکشن ہوں گے ۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کینیڈا کے فل لوگریکو کا سامنا کریں گے۔ کینیڈین باکسر نےدوماہ پہلے ہونے والی پریس کانفرنس میں عامر خان کی ذاتی زندگی کے متعلق  تبصرہ کیا تھا، جس پر دونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوگئی تھی ۔ عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 35فائٹس لڑیں، جس میں انہوں نے 31میں حریف کھلاڑیوں کو خوب دھول چٹائی ۔