Saturday, April 20, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
July 31, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان مختصر دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں وہ نومبر میں عالمی ٹائٹل کیلئے فائٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہے ان کا کہناہے کہ وہ پاکستان میں عامر خان فاﺅنڈیشن کو شروع کرنے جا رہے ہے جسکا مقصد غریب بچوں کی تعلیم اور باصلاحیت باکسرز کی تربیت ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے ان کا پرتپا ک استقبال کیا ۔ اس موقع پر باکسر کا کہنا تھا کہ وہ اس مرتبہ اپنی فیملی کو ساتھ لے کر آئے ہیں تا کہ اپنے ملک اور کلچر کے ساتھ ان کا گھرانہ جڑا رہے۔ باکسر نے پاکستان میں فاﺅنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا جس کے تحت قائم اکیڈمی میں نوجوان اور باصلاحیت باکسرز کو عملی تربیت دی جائیگی۔ باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ وہ نومبر میں امریکی باکسر مے ویدر کے خالی ہونے والے عالمی ٹائٹل بیلٹ کیلئے ورلڈ ٹاپ ٹین میں سے کسی بھی باکسر کے ساتھ مقابلہ کر ینگے۔ عامر خان اپنے چار روزہ دورہ پاکستان میں حکومت پنجاب کے نمائندوں سے ملاقات بھی کرینگے اور پنجاب میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لئے دو ہزار چودہ میں ہونیوالے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔   s