Sunday, September 8, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
December 8, 2018
لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ کنگ خان نے کئی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ کنگ آف دی رنگ عامر خان نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔ زور دار مکوں اور پھرتی سے اپنے مخالف پر حملہ کرنے والے عامر خان 8 دسمبر 1986 کو بولٹن مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔ عامر خان نے گیارہ سال کی عمر سے باکسنگ کھیلنا شروع کی۔ انگلش اسکول  ٹائٹل  اور  اے بی اے ٹائٹل کے علاوہ 2003 کے جونیئر اولمپکس میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ عامر خان نے 37 میں سے 33 فائٹس میں فتح حاصل کی اور 20 بار اپنے حریف کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کیا۔ 2004 کے ایتھنز اولمپکس میں عامر خان نے سلور میڈل جیتا ۔ عامر خان اولمپکس میں حصہ لینے والے برطانیہ کے کم عمر ترین باکسر بھی ہیں۔ پروفیشنل باکسنگ کے ساتھ ساتھ عامر خان ایک چیرٹی آرگنائزیشن بھی چلاتے ہیں ۔ پاکستان میں باکسنگ کی ترویج کے لیے عامر خان نے ایک اکیڈمی بھی بنا رکھی ہے۔