Thursday, March 28, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 34 برس کے ہو گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 34 برس کے ہو گئے
December 8, 2020

لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، 8دسمبر 1986کو برطانیہ میں پیدا ہونے والے کنگ آف رنگ عامر خان نے 39 میں سے 34 فائٹس اپنے نا م کررکھی ہیں، عامرخان باکسنگ کے ساتھ پاکستان اوردنیا بھرمیں اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی پہچان رکھتے ہیں۔

اپنے زور دار  مکوں اور پھرتیلے پن  سے مخالف باکسرز کے چھکے چھڑانے والے  کنگ آف رنگ عامر خان34 برس کے ہو گئے ۔عامر خان  آٹھ دسمبر 1986 کو  برطانوی شہر بولٹن میں پاکستانی نژادوالدین کے ہاں پیدا ہوئے۔

عامر خان نے گیارہ  برس کی عمر میں باکسنگ کھیلناشروع کی،انہوں نے 2003میں جونیئر اولمپکس کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے دنیا کی توجہ سمیٹی ۔

عامر خان نے اب تک 39پروفیشنل فائٹس میں حصہ لیا،پانچ میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا  جبکہ  34 فائٹس میں انہوں نے مخالف باکسرز کو چاروں شانے چت کیا۔

عامر خان نے ایتھنز اولمپکس 2004میں چاندی کا تمغہ سینے پر سجایا، اسٹار باکسر نے 2009 میں ڈبلیو بی اے انٹرنیشنل لائٹ ویٹ ٹائٹل حاصل کیا، عامر خان صرف 22سال کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے برطانیہ کے تیسرے کم عمر چیمپئن بنے ۔

شہرہ آفاق باکسر عامر خان پاکستان اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں  اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی زبردست شہرت رکھتے ہیں۔