Monday, September 16, 2024

پاکستانی نژاد انجینئر حِبا رحمانی ناسا میں اہم عہدے پر تعینات

پاکستانی نژاد انجینئر حِبا رحمانی ناسا میں اہم عہدے پر تعینات
February 16, 2017

فلوریڈا (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد انجینئر حِبا رحمانی امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا میں اہم عہدے پر تعینات ہوگئیں۔ حِبا رحمانی پاکستان میں پیدا ہوئیں لیکن بچپن میں ہی کویت منتقل ہوگئیں۔ حِبا رحمانی اس کے بعد امریکا گئیں جہاں جارجیا ٹیک سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔ 2008 میں وہ کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا سے منسلک ہوئیں۔

حِبا رحمانی ان دنوں ناسا میں ایویانکس اینڈ فلائٹ کنٹرول انجنیئر کے طور پر کام کررہی ہیں اور بعض حالات میں راکٹ اور خلاباز ان کی اجازت کے بغیر خلائی سفر پر روانہ نہیں ہوتے۔