Friday, April 26, 2024

پاکستانی نژاد امریکی نے ویمبلے اسٹیڈیم خریدنے پر نظریں مرکوز کر لیں

پاکستانی نژاد امریکی نے  ویمبلے اسٹیڈیم خریدنے پر نظریں مرکوز کر لیں
April 27, 2018
لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد امریکی نے ویمبلے اسٹیڈیم خرید نے پر نظریں مرکوز کر لیں ۔ فل ہیم فٹبال کلب کے مالک شاہد خان نے  ویملبے اسٹیڈیم خریدنے کے لیے  فٹبال ایسوسی ایشن کو 800 ملین پاؤنڈز کی پیشکش کر دی۔ شاہد خان کی جانب سے کی گئی پیشکش میں پانچ سو ملین پاؤنڈ سٹیڈیم کے لیے جبکہ تین سو ملین پاؤنڈ ویمبلے  کلب کے بزنس کے لیے ہیں۔ شاہد خان لاہور میں پیدا ہوئے اور  1968 میں  انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ گئے تھے۔ ویمبلے  اسٹیڈیم برطانیہ کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے، اس میں 90 ہزار سیٹیں ہیں اور اس کی تعمیر پر 757 ملین پاؤنڈ لاگت آئی تھی،اور افتتاح 2007 میں ہوا تھا۔ شاہد خان فٹبال کلب فل ہیم اور این ایف ایل کی ٹیم جیکسن وِل جیگوارز کے بھی مالک ہیں۔