Friday, March 29, 2024

پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے جوبائیڈن کو اگلا ممکنہ صدر قرار دیدیا

پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے جوبائیڈن کو اگلا ممکنہ صدر قرار دیدیا
October 28, 2020

نیو یارک (92 نیوز)امریکا کے صدارتی انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو ممکنہ طور پر اگلا صدر قرار دے دیا، 87 فیصد پاکستانی نژاد امریکی باشندوں کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن یہ الیکشن جیت جائیں گے جبکہ صرف 13 فیصد کو یقین ہے کہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے ۔

امریکا میں رائے عامہ مسلسل  ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کے حق میں بڑھتی جارہی ہے  اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یک طرفہ الیکشن نہیں بلکہ اب دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

 امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی  شہریوں کی تنظیموں نے الیکشن سے قبل ایک سروے کرویا جس میں پاکستانی نژاد ووٹرز کی رائے معلوم کی گئی ، حیران کن طور پر لوگوں کی اکثریت ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کی حامی نکلی ۔

ڈیموکریٹ امیدوار جوباییڈن کی پسندیدگی کی بڑی وجہ ان کی سنجیدہ مزاجی اور غیرمتنازعہ گفتگو کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی مقبولیت کا گراف بڑھا ہے،لیکن الیکشن کے نتائج کیا آتے ہیں اس بارے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

امریکا کے صدارتی انتخابات منگل 3 نومبر کو ہوں گے، انتخابات میں مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی، امریکا میں چالیس لاکھ مسلمانوں میں سے سولہ لاکھ ووٹنگ کیلئے رجسٹرڈ ہیں، ووٹرز اس امیدوار کو پسند کرتے ہیں جوکہ امریکا کےلئے بہتر ہو۔