Friday, May 17, 2024

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو سابق شوہر نے قتل کرنیکا اعتراف کرلیا، لاش برآمد

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو سابق شوہر نے قتل کرنیکا اعتراف کرلیا، لاش برآمد
December 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کامعمہ حل ہوگیا۔ مقتولہ کے سابق شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

مردوں کے معاشرے میں ایک اور بیٹی نام نہاد غیرت کی نذر ہوگئی، امریکا پلٹ وجیہہ گھٹن زدہ معاشرے کی تاریک راہوں میں ماری گئی۔ جان لینے والا سابق شوہرنکلا، وہی شخص جسے وجیہہ نے اپنی زندگی سے نکال دیا تھا۔

دو نومبر کو اغوا ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے کیس کی گتھیاں سلجھ گئیں۔ خاتون کے سابق شوہر رضوان حبیب نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ وجیہہ سواتی کو 2 نومبر کو اغواء کے اگلے روز ہی قتل کردیا گیا تھا۔ ملزم نے لاش ڈیرہ اسماعیل خان میں دفنائی جو برآمد کرلی گئی ہے۔

سی پی او راولپنڈٰی نے بتایا کہ ملزم کے والد اور ایک ملازم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی جائیداد کے علاوہ غیرت بھی قتل کی وجہ بنی، 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغواء ہوئی تھی۔ پراسرار گمشدگی پر مقتولہ کے بیٹے کی رپورٹ پر مورگاہ تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔