Friday, April 26, 2024

پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، رپورٹ

پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، رپورٹ
May 9, 2018
گجرات (92 نیوز) گجرات میں قتل کی جانے والی ثناء چیمہ کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ ثناء چیمہ کو اس کے باپ اور بھائی نے پسند کی شادی سے باز نہ آنے پر اٹھارہ اپریل کو قتل کیا، جبکہ ثناء نے انیس اپریل کو اٹلی جانا تھا۔ قتل کے بعد ثناء کے والد نے موت کو اتفاقیہ قرار دیا تھا، تاہم پولیس نے بیس اپریل کو مقتولہ کے والد، بھائی اور چچا کو حراست میں لے لیا۔ پچیس اپریل کو ثناء چیمہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹمارٹم کیا گیا، اور نمونے پنجاب فرانزک لیب کو بھجوائے گئے۔ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ثناء چیمہ کے والد، بھائی اور چچا کو قتل کے مقدمہ میں شامل کر لیا گیا۔