Sunday, May 12, 2024

پاکستانی نوجوان نے گیارہ موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگا کر کارنامہ انجام دے دیا

پاکستانی نوجوان نے گیارہ موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگا کر کارنامہ انجام دے دیا
August 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستانی نوجوان نے گیارہ موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگا کر حیرت انگیز کارنامہ انجام دے دیا۔ نوجوان کے کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پاکستانی کھیلوں کی دنیا کو چھپا ہیرو مل گیا۔ ایک وائرل ویڈیو نے پاکستانی نوجوان کو دنیا بھر میں منفرد شناخت دلوا دی ۔ سوشل میڈیا پر گیارہ موٹرسائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگانے والا نوجوان آصف مگسی  راتوں رات شہرت کے آسمان پر پہنچ گیا ۔ محمد آصف مگسی کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے مگر وہ ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں ۔ بائیس سالہ میٹرک پاس آصف مگسی کو خطروں کا کھلاڑی کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ انکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جاتی ہے۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے آصف مگسی کو فون کرکے انکی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ملاقات کیلئے لاہور بلا لیا۔ اکرم ساہی کہتے ہیں آصف مگسی میں آگے بڑھنے کا ٹیلنٹ موجود ہے ، انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔