Saturday, April 27, 2024

پاکستانی نوجوان نے کچورا جھیل سکردو کی تصویر بھیج کر ”وکی لوز ارتھ ایوارڈ“ جیت لیا

پاکستانی نوجوان نے کچورا جھیل سکردو کی تصویر بھیج کر ”وکی لوز ارتھ ایوارڈ“ جیت لیا
October 19, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کی خوبصورتی دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں پاکستانی نوجوان نے سکردو کی کچورا جھیل کی سحر انگیزی دنیا کو دکھا کر وکی لوز ارتھ ایوارڈ جیت لیا جس پریہ پاکستانی علاقہ سیاحوں کی مزید کشش کا باعث بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تفریحی مقام سکردو میں کچورا کی خوبصورت تصویر بنانے پر پاکستانی نوجوان زعیم صدیق نے وکی لوز ارتھ ایوارڈ 2015ءجیت لیا۔ اپنی فوٹوگرافی سے پاکستان کا نام روشن کرنے والے زعیم صدیق اس وقت آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ وکی لوز ارتھ ایوارڈ کا اجرا چند سال قبل کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے فوٹو گرافر اپنی تصاویر ارسال کرتے ہیں جس کے بعد عالمی جیورسٹ پینل بہترین مقام کو چنتا ہے جس کے بعد ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ سکردو میں کچورا جھیل کی خوبصورت تصاویر نے سیاحوں کا دل موہ لیا ہے جس کے بعد اب تک لاکھوں افراد گوگل میں اس تصویر کا نظارا کر چکے ہیں۔