Friday, May 17, 2024

پاکستانی نوجوان نے موٹرسائیکل کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس تیار کر لی

پاکستانی نوجوان نے موٹرسائیکل کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس تیار کر لی
October 15, 2015
قلات (92نیوز) اگر موٹر سائیکل کی چابی گم ہوجائے تو اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ موبائل اٹھائیں اور بائیک سٹارٹ کر لیں۔ جی ہاں قلات کے نوجوان نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جس کے ذریعے موٹر بائیک بغیر چابی کے سٹارٹ کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مثل مشہور ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اس کا عملی ثبوت دیا قلات کے اس نوجوان نے جس نے بائیک کی گمشدہ چابی تلاش کرنے کی بجائے اس کا متبادل بنا لیا۔ موبائلز کی مرمت کا کام کرنے والے فاروق یاسین کے مطابق یہ ڈیوائس بائیک کی بیٹری کے ذریعے کام کرتی ہے اور کئی کلومیٹر دور سے بھی بائیک کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نوجوان کا دعویٰ ہے کہ اس کی بنائی ہوئی ڈیوائس سے بائیک کو چوری ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ qallat1 qallat2 qallat3 qallat4