Thursday, April 25, 2024

پاکستانی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا !!! اشوبا نے اپنا رخ اومان کی طرف کر لیا

پاکستانی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا !!! اشوبا نے اپنا رخ اومان کی طرف کر لیا
June 10, 2015
کراچی (92نیوز) محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی۔ سمندری طوفان اشوبا کا خطرہ پاکستان سے ٹل گیا اور طوفان نے اومان کا رخ کرلیا ہے تاہم آئندہ تین روزمیں سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں شدید طوفان کا خطرہ ٹل گیا اور اشوبا نے عمان کے ساحلوں کا رخ کرلیا ہے جہاں وہ دم توڑ جائے گا۔ ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں بتایا کہ طوفان تو رخصت ہوا لیکن اس سے پیدا ہونے والے ہوا کے دباو کی وجہ سے پاکستان کے قحط زدہ علاقوں میں باران رحمت برسے گی اورسندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔ ادھر ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ عبدالقیوم بھٹونے بھی اشوبا کے رخ بدلنے کی تصدیق کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ہدایت کے باوجود ماہی گیراپنی جان خطرے میں ڈال کرگہرے سمندرمیں ماہی گیری کر رہے ہیں۔