Friday, March 29, 2024

پاکستانی میڈیا کا شہداء کی قربانیاں اُجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستانی میڈیا کا شہداء کی قربانیاں اُجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
September 2, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  پاکستانی میڈیا کا شہداء پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں یومِ دفاع و شہداء کے سلسلے میں آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کہا گیا کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ، کے نام سے یومِ دفاع و شہداء منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی، ہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل لکھی جائے گی۔  شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یومِ دفاع پر افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش  کی جائے گی ۔ شہداءکی یاد ،غازیوں کی خدمات اور وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ہر چھاؤنی ،  تعلیمی اوردیگر اداروں میں خصوصی تقاریب منعقدہوں گی  ، ایوان ہائے صنعت و تجارت ، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی بھرپور تعاون کریں گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پوری قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کی ہے ، اور کہا ہے کہ آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداءکو یاد رکھیں، ہمارے شہداءنے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں ،شہداءکو سلام ،ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔