Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرینگے !!! وزیراعظم نواز شریف آج امریکہ پہنچیں گے

پاکستانی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرینگے !!! وزیراعظم نواز شریف آج امریکہ پہنچیں گے
October 20, 2015
لندن (92نیوز) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان او ر پی ٹی آئی کو نہ بھولے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی دھاندلی کا شور اچھی روایت نہیں ہے‘ غیر سنجیدہ سیاست دانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ امریکہ کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور وہ پاکستان کے معاملات پر ضرور بات کریں گے۔ ایٹمی پروگرام کے متعلق ایک سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ انیس سو ننانوے کے ایٹمی دھماکوں کے موقع پر وزیراعظم کون تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور دیا جائے گا۔