Saturday, May 18, 2024

پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کریگی ، ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ

پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کریگی ، ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی،آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہے گا۔ پاکستان میں سال 2020 میں بجٹ خسارہ 8.1 فی صد تھا، ملکی معاشی شرح نمو محض 1.5 فیصد رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی، پاکستان میں مہنگائی گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 فیصد زیادہ ہے، سال 2020میں مہنگائی کی شرح 8.6 اور اس سال 10 فی صد ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی اس سال 10 فیصد جبکہ آئندہ سال 8 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.8 فیصد ہو سکتا ہے۔