Friday, April 19, 2024

پاکستانی مصورہ نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنا ڈالی

پاکستانی مصورہ نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنا ڈالی
March 9, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) پاکستانی مصورہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنا ڈالی۔ مصورہ رابعہ ذاکر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران خان کے امن کیلئے اقدامات کو سراہا اور ساتھ ہی ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کر ڈالا۔ رابعہ ذاکر کو جے ایف 17 تھنڈر کی پہلی باضابطہ اڑان سے پہلے طیارے کی آئل پینٹنگ بنانے کا اعزاز بھی مل چکا جبکہ مصورہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بھی بنایا تھا۔