Friday, April 26, 2024

پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری میں تیسرے نمبرپر

پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری میں تیسرے نمبرپر
May 5, 2016
دبئی(92نیوز)پاکستانی   متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے  میں تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات  کے رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں دو کھرب چالیس ارب روپےلگائے ہوئےہیں۔ تفصیلات کےمطابق 2002 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے  فری ہولڈ زون بنانے کے بعد عرب مارات پسندیدہ ریئل سٹیٹ مارکیٹ کے طور پر ابھری۔ دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بھارتی سرمایہ کار سرِ فہرست ہیں اے ایف پی کے مطابق  بھارتیوں نے 2015 میں دبئی میں ہونے والی کل 135 ارب درہم کی سرمایہ کاری میں سے 20 ارب درہم کا سرمایہ لگایا تھا۔ برطانوی  سرمایہ کاروں نے  10.8ارب درہم کاسرمایہ لگایا۔پاکستانی سرمایہ کاروں کا نمبر تیسرا ہے جنہوں نے 8.4 ارب درہم لگائے ہیں۔یہ رقم پاکستانی کرنسی میں دوکھرب چالیس ارب روپے بنتی ہے ۔عرب  امارات  کے رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں ایرانیوں کی سرمایہ کاری  4.6ارب درہم ہے۔