Friday, April 19, 2024

پاکستانی متحد ہو کر کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑیں ، آرمی چیف

پاکستانی متحد ہو کر کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑیں ، آرمی چیف
March 24, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو پیغام دیا کہ پاکستانی متحد ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتسان کےعوام کی مشکلات سےآگاہ ہے، گلگت بلتستان کی حکومت اورسول انتظامیہ کیساتھ کام کیاجارہاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ  جنگی بنیادوں پراضافی وسائل متحرک کیےگئےہیں، حکومت کےساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل بروئےکارلارہےہیں،گلگت بلتستان کےلوگوں کومشکل گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے،تمام پاکستانی کوروناوائرس سےمل کرلڑیں گے۔

گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 80 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں،  جی بی  سے لیے گئے  سیمپلز میں سے تیس فیصد کیسز کی تصدیق ہوئی، گلگت بلتستان میں ڈاکٹر اسامہ کی  انتقال کا واقعہ ہوا۔

 مجموعی طور پر 509مشتبہ کیسز کی جانچ کی گئی،گزشتہ 24گھنٹوں میں 162 مشتبہ کیسز سامنے آئے، گلگت ،سکردو اورچالیس کے ضلعی اسپتالوں  کی استعداد کار بڑھا دی گئی ہے۔