Thursday, March 28, 2024

پاکستانی لیجنڈری بلے باز شارجہ کے ہیرو جاوید میانداد 63 برس کے ہو گئے

پاکستانی لیجنڈری بلے باز شارجہ کے ہیرو جاوید میانداد 63 برس کے ہو گئے
June 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستانی لیجنڈری بلے باز شارجہ کے ہیرو جاوید میانداد 63 برس کے ہو گئے۔ 1986 میں شارجہ کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کیخلاف آخری گیند پر چھکا مار کر شہرت حاصل کی۔ جاوید میانداد 12 جون 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ شہرہ آفاق کرکٹر نے  1975 میں پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں ڈیبیو کیا اور ایک سال بعد 1976 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ جاوید میانداد 1986 میں شارجہ کپ کے فائنل میں آخری گیند پر چھکا لگا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ چتن شرما کی فل ٹاس گیند پر میانداد نے چھکا رسید کر کے پاکستان کو پہلا ایک روزہ انٹر نیشنل ٹورنامنٹ جتوایا۔ پاکستان کو 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے میں جاوید میانداد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ لیجنڈری بلے باز نے سیمی فائنل اور فائنل میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جاوید میانداد نے 233 ایک روزہ میچوں میں سات ہزار تین سو اکیاسی رنز بنائے جبکہ 124 ٹیسٹ میچوں میں آٹھ ہزار آٹھ سو بتیس رنز بنائے ہیں ۔ آئی سی سی اور پی سی بی نے بھی شہرہ آفاق کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔