Friday, April 26, 2024

پاکستانی لیجنڈ گلوکار غلام علی کا بھارتی انتہاپسندوں کو محبت بھرا پیغام

پاکستانی لیجنڈ گلوکار غلام علی کا بھارتی انتہاپسندوں کو محبت بھرا پیغام
April 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی لیجنڈ گلوکار غلام علی نے بھارتی انتہاپسندوں کو محبت بھرا پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں کہ پڑوسی بھائی ہوتے ہیں، ان میں پریم ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار غلام علی نے نفرت کا جواب محبت میں دیا، کھیل کا میدان ہو یا پھر گیت وموسیقی کا پلیٹ فارم۔ دونوں ہی ممالک کے عوام امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں۔ محبتوں کے پیغام عام کرنے والے گلوکار نے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ میٹھے سروں کے بادشاہ کی گفتگو بھی میٹھی تھی، انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے لیے کہا دعا کرتا ہوں اللہ انہیں سمجھ عطا کرے۔ پاکستان ہر پلیٹ فارم پر محبت بانٹتا ہے اور امید کرتا ہے کہ محبت کا جواب محبت میں ملے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انتہاپسند تنظیم شیوسینا پر محبت کا پیغام اثر کرتا ہے کہ نہیں۔ آج لیجنڈ گلوکار غلام علی نے وارانسی میں پرفارم کرنا ہے۔ دیکھنا ہے میٹھی گفتگو بھارت میں انتہاپسندوں پر کس طرح اثر کرتی ہے۔