Thursday, March 28, 2024

پاکستانی لڑکی ملاک فیصل نے پہلا انٹرنیشنل فگراسکیٹنگ ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی لڑکی ملاک فیصل نے پہلا انٹرنیشنل فگراسکیٹنگ ایوارڈ جیت لیا
November 26, 2019

کینبرا (92 نیوز) پاکستانی لڑکی ملاک فیصل نے پہلا انٹرنیشنل فگراسکیٹنگ ایوارڈ جیت لیا۔

 فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ملاک فیصل نے آسٹریا میں ہونے والی جونیئرفگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کی بیسک نووس گرلز ٹوکیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 ایونٹ میں میزبان آسٹریا، جرمنی ،اٹلی ،سوئٹزرلینڈ سمیت دو سو سے زائد ممالک کی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پانچ سال کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کرنیوالی ملاک فیصل اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش مند ہیں۔