Tuesday, May 21, 2024

پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں، سعودی ولی عہد

پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں، سعودی ولی عہد
February 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ دورے کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نور خان ایئربیس پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی افرادی قوت کیلئے آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ عمران خان نے کہا آپ کی طرف سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ آپ جب بھی پاکستان آئیں گے اس کو اپنا گھر پائیں گے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو اپنا گھر قرار دیا اور کہا ہمیں پاکستان پر یقین ہے۔ پاکستان جلد ایک اقتصادی قوت بن جائے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا آپ کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ رہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا دوطرفہ معاہدے ایک شروعات ہیں۔ پاکستان کی ایک جیو اسٹریٹجک اہمیت ہے۔ پاکستان کو یقینی طور پر ہمسایوں سے فائدہ ہو گا۔ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔