Friday, April 26, 2024

پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد سعودی وزیر دفاع واپس لوٹ گئے

پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد سعودی وزیر دفاع واپس لوٹ گئے
August 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تو وزیردفاع خواجہ آصف اوردیگراعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کوفروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے وطن واپسی سے پہلے جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔ سعودی وزیر دفاع مختصر دورے کے بعد رات گئے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ salman and sharif1