Friday, March 29, 2024

پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کامنتظر ہوں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کامنتظر ہوں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
January 3, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی ، امریکہ نے پاکستان کے ساچھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ سال 2019کے آغاز پر امریکی صدر نے  پاکستان کیلئے دوستی کا پیغام دیا ،  ڈونلڈٹرمپ نےکابینہ میٹنگ کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔ کابینہ میٹنگ کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں ۔ امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن بارہویں روز میں داخل ہو چکا ہے جب کہ صدر ٹرمپ میکسیکو  بارڈر پر دیوار بنانے کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز کا بل منظور کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال پر غور کیلئے  کابینہ کے ساتھ سر جوڑ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے جتنے مرضی روز لگ جائیں ، ڈیل ہونے تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈیموکریٹس کو میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز کا بل منظور کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی سکیورٹی پر بریفنگ کیلئے کانگریسی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔ دوسری جانب ٹرمپ نے  شام سے فوجی انخلا کے معاملے پر ٹال مٹول شروع کردی اور کہا کہ شام سے فوجیوں کے انخلا کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوجیوں کے انخلا کو ایک مدت لگے گی۔شام میں موجود کردملیشیا افواج کو تحفظ مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ فوجیوں کے انخلا کے لئے کبھی بھی 4 ماہ کی مدت نہیں دی۔ دوسری جانب شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا نے سرحدی شہرمنبج سے انخلا شروع کردیا۔کرد باغیوں نے شامی حکومت سے ممکنہ ترک حملے کیخلاف مدد کی اپیل کی تھی ۔ ادھر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ہم منصب  سے ملاقات کا بھی عندیہ دے دیا۔صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں کم جونگ ان کا خط ملا جس میں ملاقات کا ذکر تھا، وہ بھی جلد شمالی کوریا کے  صدر کم جونگ ان سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔ شمالی کوریا پر ایٹمی پروگرام ترک کرنے کے حوالے سے دباؤجاری رکھیں گے۔ کم جونگ ان نے نئے سال کے موقع پر امریکی صدر کے لئے خصوصی پیغام  جاری کیا تھا۔ شمالی کورین صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کسی بھی وقت ملاقات کے لئے تیار ہیں۔