Sunday, September 8, 2024

پاکستانی قیادت آج دورہ ایران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کریگی

پاکستانی قیادت آج دورہ ایران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کریگی
January 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں فاصلے کم کرنے کےلئے تجاویز بھی پیش کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج ایرانی دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم اور آرمی چیف نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی سلسلے میں آج پاکستانی اعلیٰ سول و عسکری قیادت ایران جائے گی۔ ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستانی حکام خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے اور سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی پر زور دیں گے۔