Friday, March 29, 2024

پاکستانی قوم کیلئے عمران خان ہی امید کی کرن ہیں، فردوس عاشق اعوان

پاکستانی قوم کیلئے عمران خان ہی امید کی کرن ہیں، فردوس عاشق اعوان
May 19, 2018
پیرس (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پاکستانی قوم کیلئے عمران خان ہی امید کی کرن ہیں۔ پیرس کے نواحی علاقے بوبینی میں پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے عمران خان ہی اس  وقت امید کی کرن ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف  کامیاب ہو گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے اپنے سیاسی مفاد کوقومی مفاد پرترجیح دی جوقابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی فرانس کی خواتین رہنماؤں نے کہا کہ فردوس عاشق کے حالیہ دورہ فرانس سے پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس موقع پر ن لیگ سمیت  مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔