Friday, April 19, 2024

پاکستانی قوم اور افواج نے بہادری سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا ، ملیحہ لودھی

پاکستانی قوم اور افواج نے بہادری سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا ، ملیحہ لودھی
March 12, 2019
نیویارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے  یوناین فورم پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج نے بہادری ے دہشتگردی کا قلع قمع کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  دیرینہ تصفیہ طلب مسائل، تنازعات اور بیرونی مداخلت سے دہشتگردی پھیلی  ، انسداد دہشتگردی حکمت عملی میں صنفی نقطہ نظر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں تشخص خواتین کمیشن کے سالانہ سیشن کا آغاز ہوا جس میں  پاکستان، ترکی، قطر، ایران، انڈونیشیا، کینیڈا اور گیمبیا کے زیر اہتمام مذاکرہ ہوا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم نے جس طرح دہشتگردی پر قابو پایا اس کی مثال نہیں ملتی،  خواتین اور بچیاں دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثر ہوئیں،  پاکستان میں دہشتگردی سے متاثرہ خواتین کیلئے بحالی اور تربیت پروگرام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا پولیس میں خواتین کو متاثرہ خواتین کی داد رسی کیلئے ترجیحی کردار دیا گیا،  پاکستان کی  مسلح افواج میں خواتین کی شمولیت کے لیے موزوں ماحول موجود ہے۔