Thursday, April 18, 2024

پاکستانی فیلڈرز نے ناقص فیلڈنگ کی روایت نہ بدلی

پاکستانی فیلڈرز نے ناقص فیلڈنگ کی روایت نہ بدلی
June 16, 2019
اولڈ ٹریفورڈ ( 92 نیوز) پاکستانی فیلڈرز نے اپنی روایت نہ بدلی، آسٹریلیا کے بعد بھارت کیخلاف اہم ترین میچ میں بھی خراب فیلڈنگ سے چھٹکارا نہ پا سکی، روہت شرما کو ملنے والے ایک چانس نے سینچری کی راہ ہموارکی۔ قومی ٹیم نے بھارت کیخلاف اہم میچ میں دو یقینی رن آؤٹ مس  کر دیے، 10ویں اوور میں 47رنز کے مجموعی اسکور پر فخرزمان نے غلط  سمت پر تھرو کی ،جس سے روہت شرما  یقینی رن آؤٹ سے بچ گئے۔ گیارہویں  اوور میں روہت شرما کو دوسری زندگی ملی جب شاداب خان  نے تھرو کی  لیکن  کپتان  سرفراز گیند پکڑنا ہی بھول گئے اور یقینی رن آؤٹ مس کردیا ۔ بھارتی اوپنر نے  دو مواقع ملنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا،اور ون ڈے کیر ئیر کی 24ویں سنچری  بناڈالی  ۔ بارہ جون کو آسٹریلیا کیخلاف  میچ میں بھی  آصف علی نے دو اہم ٹرین کیچ ڈراپ کیے تھے،جس سے قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی تھی۔