Thursday, April 18, 2024

پاکستانی فورسز نے ملک سے دہشتگردوں کو مار بھگایا ہے، پاکستانی سفیر

پاکستانی فورسز نے ملک سے دہشتگردوں کو مار بھگایا ہے، پاکستانی سفیر
December 1, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے ملک سے دہشتگردوں کو مار بھگایا ہے۔
پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹر جیف مرکلی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔