Saturday, April 20, 2024

پاکستانی فنکار اور کھلاڑی بھی بھارتی فیصلے پر سراپا احتجاج

پاکستانی فنکار اور کھلاڑی بھی بھارتی فیصلے پر سراپا احتجاج
August 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پرجہاں سیاستدان اور عام لوگ سراپا احتجاج ہیں وہیں پاکستانی فنکار  اور کھلاڑی  بھی  بھارتی فیصلے کوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیدیا ،ہاکی کے کھلاڑیوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ پاکستانی فنکار اداکار شان شاہد نے مودی  کی تصویر پر کیپشن جمایا گنگا میں نہانے سے کشمیری شہدا کے خون کے دھبے نہیں مٹ سکتے ۔ حمزہ علی عباسی نے شوبز شخصیات سے بھارتی فیصلے کیخلاف احتجاج اور کشمیریوں کی حمایت کی اپیل کی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا جنت میں آگ لگی ہے اور ہم خاموشی سے آنسوبہارہے ہیں،ماورہ حسین نے سوال اٹھایا  اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کہاں ہیں ۔ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کو جاگنا ہوگا حریم فاروق نے دنیا کے دہرے معیارپر انگلی اٹھاتے ہوئے سوال کیا کشمیر میں مظالم کو نظر انداز کیسے کیا جاسکتا ہے۔ علی رحمان خان نے لکھا اقوام متحدہ کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ہے،فیروز خان اور ارمینہ خان نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی ۔ ادھر کراچی میں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں کھلاڑیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجاً بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔