Friday, April 19, 2024

پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی ریلیز میں صرف دو روز باقی

پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی ریلیز میں صرف دو روز باقی
October 23, 2019
لاہور (92 نیوز) کیا کاف کو ملے گی کنگنا؟ کیا پاکستانی لڑکے اور بھارتی لڑکی کی لو اسٹوری کا ہوگا خوشگوار انجام یا نئی ٹریجڈی جنم لے گی؟ مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت تعلقات کو اجاگر کرتی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی ریلیز میں صرف دو روز باقی رہ گئے۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی  پاکستانی فلم کاف کنگنا 25 اکتوبر کو ملک بھر میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ فلم کے ہیرو سمیع خان، ہیروئین ایشال فیاض اور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شائقین سے درخواست کی کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اسپورٹ کرنے کیلئے سینما گھر آکر کاف کنگنا ضرور دیکھیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں طلباو طالبات نے انکا بھرپور استقبال کیا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ فلم کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا تھا اور پاکستان کا ہی رہے گا ۔ فلم میں راحت فتح علی خان، امانت علی اور عارف لوہار نے آواز کا جادو جگایا ہے۔