Friday, March 29, 2024

پاکستانی فلم رنگریزہ کے گانوں نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچا دی

پاکستانی فلم رنگریزہ کے گانوں نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچا دی
December 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) لالی وڈ کی مہنگی ترین فلم رنگریزہ کے گانوں نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے، رنگریزہ کی کہانی محبت کی لازوال داستان ہے۔ کانوں میں رس گھولنے والی موسیقی نے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

ممتاز گلوکارہ عابدہ پروین اور اسرار شاہ کے ایک فلمی گانے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار بلال اشرف اور عروہ حسین ہیں۔  

رنگریزہ 21 دسمبر کو سلور سکرین پر رنگ بکھیرے گی۔ فلم کے ہیرو بلال اشرف رنگریزہ کی کامیابی کے لئے خاصے پُر امید ہیں ۔رنگریزہ کے ویلن گوہر رشید اور غنا علی نے کہا ہے کہ شائقین کو ان کا کردار ضرور پسند آئیگا ۔

رنگریزہ کی کاسٹ پروموشن کے لئے مقامی سینیما گھر آئی تو پرستاروں نے فلمی ستاروں کے ساتھ دل کھول کر سلفیاں بنوائیں ۔