Friday, May 3, 2024

پاکستانی فلم بن روئے اب سرحد پار  جلوے دکھائے گی

پاکستانی فلم بن روئے اب سرحد پار  جلوے دکھائے گی
July 30, 2015
 لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم بن روئے اب سر حدپار سات اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم بن روئے،پاکستان میں کامیابی کے بعد اب بھارت میں سات اگست  کو نمائش کیلئے  پیش کی جائیگی ،فلم کو عید کے موقع کے موقع پر بھارت میں ریلیز کرنا تھا لیکن ہندو انتہا پسند وں کی دھمکیوں کی وجہ سے اس کی نمائش روک لی گئی تھی ۔   اب یہ فلم بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ  کی ریئس  کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ بن روئے میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔