Thursday, March 28, 2024

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار شاہد نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار شاہد نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں
July 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اور ورسٹائل اداکار شاہد نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں۔ شاہد نے اردو، پنجابی اور پشتو فلموں میں اداکاری کا لوہا منوایا۔ ماضی کے ناور ہیرو شاہد نے ستر کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ شاہد حمید 24جولائی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور 1970میں عباس نوشہ نے انہیں اپنی فلم ’’ایک رات میں ‘‘ پہلی بار ادکارہ دیبا کے ساتھ کاسٹ کیا۔ اس کے فوری بعد ہدایتکار ایس اے بخاری نےانہیں اپنی فلم ’’آنسو ‘‘میں بطور ولن کاسٹ کیا۔ 1972میں ریلیز ہونے والی فلم ’’امراؤ جان ادا ‘‘شاہد کی سپرہٹ فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے اردو پنجابی اور پشتو فلموں میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فنی خدمات پر شاہد کو ان کے فن پر متعدد ایوارڈزسے نوازا گیا۔