Tuesday, April 23, 2024

پاکستانی فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار اخلاق احمد کو بچھڑے بائیس برس بیت گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار اخلاق احمد کو بچھڑے بائیس برس بیت گئے
August 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کی فلم نگری کے عروج کے دور میں عظیم گلوکاروں کے درمیان اپنا مقام پیدا کرنے والے گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے۔

اخلاق احمد پاکستانی فلم انڈٖسٹری کا وہ گلوکار جسے پلے بیک سنگنگ کی تیسری جنریشن کا سنگر بھی کہا جاتا ہے۔ جس نے جو گانا بھی گایا اسے امر کر دیا۔ اخلاق احمد نے  اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا آغاز کراچی میں ایک معروف بینڈ کے ساتھ پرفارمنسز سے کیا۔

بڑی اسکرین پر اخلاق احمد کی انٹری انیس سو تہتر میں فلم پازیب سے ہوئی لیکن اصل شہرت انیس سو چوہتر میں فلم چاہت کے گیت ساون آئے ساون جائے نے دی۔

انیس سو اسی میں ریلیز ہونے والی فلم بندش کے گیت سونا نہ چاندی نہ کوئی محل نے اخلاق احمد کو گلوکاری کے میدان میں ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔

گلوکار اخلاق احمد کے زیادہ ترگانے اداکار ندیم پر فلمائے گئے ۔ یہ عظیم گلوگار چار اگست انیس سو ننانوے کو برطانیہ کے ایک اسپتال میں بلڈ کینسر جیسے موزی مرض سے لڑتا لڑتا زندگی کی بازی ہار گیا اور اپنے پیچھِے پلے بیک سنگنگ میں ایک خلاء چھوڑ گیا۔