Monday, May 20, 2024

پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار مسعود رانا کی 22 برسی منائی جا رہی ہے

پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار مسعود رانا کی 22 برسی منائی جا رہی ہے
October 4, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار مسعود رانا کی 22 برسی منائی جا رہی ہے۔

 پاکستان فلم انڈسٹری میں پلے بیک سنگنگ پر تین عشروں تک حکمرانی کرنے والے مقبول ترین گلوکار مسعود رانا نو جون انیس سواڑتیس کومیر پور خاص میں پیدا ہوئے۔

گائیکی میں خداداد صلاحیتیوں کی وجہ سے موسیقی کی نامور شخصیات نے انہیں شوبز انڈسٹری کیلئے سرمایہ قرار دیا تھا۔ محمد رفیع کی آواز سے متاثر مسعود رانا نے آغاز میں ہی موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔  

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا۔ مسعودرانا نے بے شمار سپر ہٹ فلمی گانے گائے جن میں ٹانگے والا خیر منگدا نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا۔ خوبصورت آواز کے مالک مسعود رانا نے پانچ ہزار سے زیادہ گانے گائے ۔

انہیں پاکستانی محمد رفیع کے لقب سے بھی پکارا جاتا تھا وہ چار اکتوبر انیس سو پچانوے کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ لیکن وہ اپنی آواز کے ذریعے آج بھی اپنے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔