Tuesday, May 21, 2024

پاکستانی فضائی حدود بند کرنے سے 8 بلین کا نقصان ہوا،غلام سرور خان

پاکستانی فضائی حدود بند کرنے سے 8 بلین کا نقصان ہوا،غلام سرور خان
September 7, 2019
پشاور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 35 روز ہوگئے ،  بھارت کے ساتھ تجارتی روابط ختم کر دیے گئے جب کہ پاکستانی فضائی حدود  بند کرنے سے 8 بلین روپے کا نقصان ہوا ، بھارت باز نہ آیا تو ہندوستان کے تمام جہازوں پر پابندی لگا دیں گے۔ وفاقی وزیرہوابازی غلام سروخان ایک روزہ دورے  پر وزیراعلٰی ہاؤس پشاورآئے، میڈیا سے گفتگو میں غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاء کردی ہے۔ کرفیو لگا کر لیڈر اور عوام کو گرفتارکیا جارہا ہے، وزیراعظم اور پاکستانی قوم نے مل کر یکجہتی کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود  بھارت پر بند  کر دی گئی ہے ، جس سے آٹھ بلین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا لیکن بھارت کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے پر جارحیت کی جانب نہیں بڑھنا چاہتا اس لئے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا۔