Friday, April 19, 2024

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی 26 برس کے ہوگئے

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی 26 برس کے ہوگئے
July 2, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی 26 برس کے ہوگئے، حسن علی نے 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم کے چیمپئن بننے میں اہم کردار ادا کیا اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، میگا ایونٹ میں حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز بھی کرکٹ دیوانوں کو خوب بہایا۔ ہیپی برتھ ڈے حسن علی، پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے زندگی کی 26 بہاریں دیکھ لیں، حسن علی 2 جولائی 1994 کو منڈی بہاؤالدین میں پیدا ہوئے۔ حسن علی نے 2016 میں ون ڈے میں ڈیبیو کیا اور اپنی  تباہ کن باؤلنگ سے بڑے بڑے بلے بازوں کو پریشان کر دیا۔ 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے پاکستان کے چیمپئن بننے میں اہم کردار ادا کیا اور ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ چیمپئنز ٹرافی میں حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز بھی کرکٹ دیوانوں کو خوب بہایا۔ حسن علی نے 9 ٹیسٹ ، 53 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، حسن علی نے ٹیسٹ میں 31، ون ڈے میں 53 اور ٹی ٹوئنٹی میں 35 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سال سے کمر کی انجری کے باعث حسن علی کرکٹ سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان ایکشن ہونے کی وجہ سے فینز ان کی ویڈیو سے خوب مخظوظ ہوتے ہیں۔