Saturday, May 11, 2024

پاکستانی عوام کا بڑے پیمانے پر پیسہ چوری ہوا ، کاوے موسوی

پاکستانی عوام کا بڑے پیمانے پر پیسہ چوری ہوا ، کاوے موسوی
January 19, 2021

لندن (92 نیوز) براڈ شیٹ کمپنی کے سی ای او کاوے موسوی نے کہا پاکستانی عوام کا بڑے پیمانے پر پیسہ چوری ہوا، ہم نے اس کی کھوج لگانے کی کوشش کی۔

کاوے موسوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پیسے کا کھوج لگانے کے قریب تھے تو اس وقت کی حکومت نے تحقیقات کو خراب کیا۔ جب پیسہ حاصل کرنے کے قریب تھے تو کرپٹ افراد نے معاہدے کو سبوتاژ کر دیا۔ انجم ڈار نے مجھے رشوت کی دعوت دی ، اس کے گواہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا نواز شریف اگر مقدمہ بھی کرتے ہیں تو کوئی پریشانی نہیں۔ برطانیہ میں اس قسم کے الزامات کی روک تھام کے لیے قانون موجود ہے۔ جب پاکستانی عدالت نے نواز شریف کو مجرم قرار دے دیا ہے تو میرے کہنے سے کیا ہوتا ہے۔

 کاوے موسوی بولے براڈ شیٹ نے 2016 میں لوٹی ہوئی دولت کا پتہ لگا لیا تھا۔ چار سال گزر چکے ، کچھ نہیں کیا گیا۔ یہ سوال نیب سے پوچھنا چاہیے، پاکستانی حکومت سے پوچھنا چاہیے۔ انہوں نےکہا میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستانی جان لیں نوازشریف کی جانب سے ایک اور فراڈ کی کوشش ہو رہی ہے۔ عمران خان صاف آدمی ہیں۔