Thursday, March 28, 2024

پاکستانی عوام پٹرول دو سو روپے لٹر بھی خرید سکتے ہیں ، فیصل واوڈا

پاکستانی عوام پٹرول دو سو روپے لٹر بھی خرید سکتے ہیں ، فیصل واوڈا
May 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پھر انوکھا بیان داغ دیا۔ مہمند ڈیم کی تقریب میں کہا پاکستانی عوام پٹرول دو سو روپے لٹر بھی خرید سکتے ہیں۔ ایک طرف مہنگائی کے باعث لوگوں کی چیخیں نکل رہیں ہیں تو دوسری طرف وفاقی وزیر آبی وسائل دعوے کررہے ہیں کہ عوام دوسو روپے لٹر پٹرول بھی خرید سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیصل واوڈا جذباتی ہو گئے۔ جارحانہ تقریر کے دوران ڈیم کی بات کرنا ہی بھول گئے۔ فیصل واوڈا کے بیان پر شہریوں کا شدید ردعمل آیا۔ شہریوں نے کہا وفاقی وزیر دو سو روپے لٹر پٹرول خرید سکتے ہیں عوام نہیں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل کے بیان نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی۔ کہیں حکومت آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ تو نہیں کرنے جارہی؟۔