Thursday, April 25, 2024

پاکستانی عوام سیاستدانوں کی لوٹ مار سے پریشا ن ہے ۔ذوالفقار مرزا

پاکستانی عوام سیاستدانوں کی لوٹ مار سے پریشا ن ہے ۔ذوالفقار مرزا
March 4, 2015
لندن (ویب ڈیسک)سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے  دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب بھی  پیپلز پارٹی کا حصہ  ہیں۔ کوئی ماں کا لعل انہیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا ہے ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوام لوٹ مار  سے  پریشان ہے۔   لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ  ملک  میں موت کا رقص اور  لوٹ مار جاری ہے۔بے چینی کے باعث رات کو نیند نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ  اب بھی پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں بغیرشوکاز نوٹس پارٹی سے نکالنا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ ذوالفقارمرزا نے کہا کہ ماضی میں ان  پر مختلف اطراف سے حملے کئے گئے  لیکن دوستوں نے  بچایا جس پر وہ ان کے مشکور ہیں ۔