Friday, March 29, 2024

پاکستانی عمرہ زائرین کو کئی ماہ بعد مسجد نبویؐ میں داخلے کا شرف حاصل ہو گیا

پاکستانی عمرہ زائرین کو کئی ماہ بعد مسجد نبویؐ میں داخلے کا شرف حاصل ہو گیا
November 10, 2020

مدینہ منورہ(92 نیوز) پاکستانی عمرہ زائرین کو کئی ماہ انتظار کے بعد مسجد نبویﷺ میں داخلے کا شرف حاصل ہو گیا،زائرین نے شکرانے کے نوافل ادا کیے۔

پاکستانی عمرہ زائرین نے سماجی فاصلہ قائم رکھتے ہوئے درود و سلام پیش کیا،عمرہ سیزن شروع ہونے کے بعد 9 لاکھ 20 ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کر چکے ہیں  جن میں4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں ۔