Tuesday, April 23, 2024

پاکستانی عدالتوں میں بیماری کی درخواستیں دینے والے اسحاق ڈار لندن میں ہشاش بشاش

پاکستانی عدالتوں میں بیماری کی درخواستیں دینے والے اسحاق ڈار لندن میں ہشاش بشاش
April 21, 2018
لندن ( 92 نیوز) پاکستانی عدالتوں  میں بیماری کی درخواستیں دینے والے اسحاق ڈار لندن میں خوش و خرم  زندگی گزار رہے ہیں  ۔ یہ تصویر ہیں بیماری سے پہلے کے اسحاق ڈار  کی ہے جو کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری   کے دعوےاور سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے نہیں تھکتے  تھے  ۔ لیکن جب آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس سامنے آیا اور احتساب عدالت سے بلاوا آیا تو اسحاق ڈار  بیرون ملک پہنچے  اورشدید بیماری کا عذر پیش کردیا۔ اب  اس تصویر میں بیماری کے بعد کے  اسحاق ڈار کو دیکھیں جو ہشاش بشاش  ہیں اور بغیر کسی سہارے کے سیڑھیاں بھی چڑھ  سکتے ہیں ۔اسحاق ڈار استقبال کے لئے آنے والے سے ہینڈ شیک کرتے ہیں ۔ صحافیوں نے بھی نوازشریف سے بار بار اسحاق ڈار کے حوالے سے سوال کرنا چاہا لیکن سابق وزیراعظم اس طرف آنے کیلئے تیار نہ ہوئے۔ اسحاق ڈار کتنے بیمار ہیں اور کتنے صحت مند  یہ سب کچھ دیکھا جا سکتا ہے ۔کیا ہی اچھا ہو وہ وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوائیں اور اپنے کئے کا حساب دیں۔قوم بھی یہی چاہتی ہے  ۔