Thursday, May 9, 2024

پاکستانی عثمان عمر کا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ میں کانسی کا تمغہ

پاکستانی عثمان عمر کا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ میں کانسی کا تمغہ
October 2, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستانی باڈی بلڈر عثمان عمر نے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف باڈی بلڈر عثمان عمر نے انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی 53 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں حصہ لیا، اس مقابلے میں مختلف ایشیائی ممالک کے درجنوں باڈی بلڈرز شریک ہوئے۔ عثمان عمر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ عثمان عمر نے رواں سال نیپال میں ہونیوالی 12ویں سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئین شپ بھی اپنے نام کی تھی، جس میں روایتی حریف بھارت رنرزاپ رہا تھا۔