Thursday, March 28, 2024

پاکستانی عازمین حج کا فیصلہ سعودی عرب کے فیصلے سے مشروط

پاکستانی عازمین حج کا فیصلہ سعودی عرب کے فیصلے سے مشروط
June 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رواں سال حج ہوگا یا نہیں، سعودی حکومت 15 جون کو فیصلہ کرے گی۔ وزارت مذہبی امور حکام کہتے ہیں کہ سعودی حکومت حج سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے۔ اگر حج موقوف ہوا تو عازمین فوراً اپنی رقم نکلوا سکیں گے۔ رواں سال حج ہوگا یا نہیں، 15 جون کو فیصلہ متوقع ہے، پاکستانی عازمین حج کا فیصلہ حکومت نے سعودی عرب کے فیصلہ سے مشروط کردیا۔ وزارت مذہبی حکام کہتے ہیں کہ سعودی حکومت حج سے متعلق جو فیصلہ کریگی اسی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینگے۔ اگر حج موقوف کیا گیا تو عازمین فوراً اپنی رقم نکلوا سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت حج سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے، ایک تجویز کورونا کی وجہ سے حج موقوف یا محدود کرنا، دوسری تجویز، کہ مختلف ممالک سے وفود بلا کر حج کرایا جائے، جبکہ تیسری تجویز، سعودی عرب میں مقیم محدود افراد اور غیر ملکی شخصیات حج کریں اور ایک تجویز حج کا دورانیہ کم کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج محدود کیا گیا تو 20 سے 50 سال کی عمر کے عازمین کو حج پر بھیجا جاسکتا ہے، لیکن اس صورتحال میں حج پیکج مہنگا ہونے کاا مکان ہے۔ وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی حکام کو ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملائشیا انڈونیشیا نے اپنے شہری حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔