Monday, September 16, 2024

پاکستانی طیاروں کی اسرائیلی طیاروں کے ساتھ پرواز کی پارلیمنٹ میں بازگشت ، اپوزیشن کا احتجاج

پاکستانی طیاروں کی اسرائیلی طیاروں کے ساتھ پرواز کی پارلیمنٹ میں بازگشت ، اپوزیشن کا احتجاج
August 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نیواڈا میں امریکی فضائیہ کی مشقوں میں پاکستانی طیاروں کی اسرائیلی طیاروں کے ساتھ پرواز کیوں کی،،قومی اسمبلی میں  اپوزیشن سراپا احتجاج  بن گئی اوروزرا سےکئی سوال کر ڈالےوزارتوں کی طرف سے جواب نہ آنے پر اسپیکر بھی برہم ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایازصادق کی سربراہی میں ہوا۔ امریکی مشقوں میں پاکستانی اور اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کی اکٹھے شرکت کے حوالے سے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ابھی تک یہ صرف اخباری خبر ہےحتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ وزیردفاع کے جواب کاانتظار کیا جائے سپیکر کاکہنا تھا کہ آئند ہ جس وزارت کی جانب سے جواب نہیں آئے گا اس کے متعلقہ افسر کو معطل کردیا جائیگا۔ وزارت قومی صحت نے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات 5.5 فیصد ہے ایک ہزارنومولود بچوں میں سے 55 پیدائش کے فوری بعد فوت ہو جاتے ہیں۔ خواجہ آصف نے تحریری جواب میں کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کےلئے صوبوں کے درمیان مذاکرات نہیں ہو رہے وفاق ، صوبے اور آزادکشمیر واپڈا ڈسکوز کے نادہندہ ہیں۔ آزاد کشمیر 65 ارب 46 کروڈ59لاکھ روپےکا نادہندہ ہے پنجاب 2ارب 34کروڑ 27 لاکھ کا نادہندہ ہے۔ سندھ کے ذمہ 74 ارب 23 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ  خیبر پختونخوا نے ایک ارب 26 کروڑ روپے دینے ہیں۔ بلوچستان کے ذمہ 4ارب 95 کروڑاور 66لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ عابد شیر علی کاکہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں واپڈا کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ایم این ایز ہی سفارش کرتے ہیں۔ عارف علوی کورم کی نشاندہی کرنا چاہتے تھے تاہم اجلاس پیر کی شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا۔