Sunday, September 8, 2024

پاکستانی طالب علموں کا 61 رکنی وفد فرانس پہنچ گیا

پاکستانی طالب علموں کا 61 رکنی وفد فرانس پہنچ گیا
August 31, 2017

پیرس (92 نیوز) پاکستانی طالب علموں کا 61 رکنی وفد فرانس پہنچ گیا۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرایا۔

یورپ کے دورے پر رواں دواں یونیورسٹی طلبہ کا وفد فرانس پہنچ گیا یہ 61 رکنی وفد فرانس اور یورپ کے دیگر ممالک میں اعلی تعلیمی مواقعوں اور یورپ سمیت فرانس کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار کے بارے میں آگاہی لے گا۔

تعلیمی وفد کے اعزاز میں پاکستانی سفیر معین الحق نے پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمعین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلیم اور سائنس کے میدانوں میں مربوط تعلقات کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ جس کی وجہ سے فرانس میں اعلی تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں پاکستانی طالبعلموں کیلئے دروازے کھل چکے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان کے 700 سے زیادہ طالبعلم فرانس کے اعلی تعلیمی اداروں میں انجینئرنگ، منیجمنٹ اورتحقیق کے میدانوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کیلئے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے طالبعلموں کو فرانس اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مشترکہ تحقیقی پروگرام (PERIDOT) کے بارے میں بھی آگاہ کیا اس پروگرام کی وجہ سے تعلیمی میدان میں پاکستان اور فرانس تحقیق کیلئے مشترکہ مرکز کا قیام ممکن ہو سکا ۔