Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی طالب علم محمداحمد کا امریکا میں کامیاب آپریشن

پاکستانی طالب علم محمداحمد کا امریکا میں کامیاب آپریشن
February 28, 2017

اوہائیو (ویب ڈیسک) کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمداحمد کا امریکی ریاست اوہائیو میں کامیاب آپریشن۔ محمد احمد کو چند روز تک وینٹی لیٹر پر ہی رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد کا امریکا میں آپریشن کامیاب ہوگیا۔ احمد کے آپریشن کا دورانیہ 7 گھنٹوں پرمشتمل تھا۔ محمد احمد کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے دو ہفتوں تک وینٹی لیٹر پر رکھا جائے گا۔ دو ہفتے بعد محمد احمد کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

قوت گویائی مکمل طور پر بحال نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ آپریشن کیا جاسکتا ہے۔ طالب علم کے والد راشد مشوری نے قوم سے لخت جگر کی صحت یابی کیلئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے احمد کی صحت کا معاملہ اٹھانے پر نائنٹی ٹو نیوز کا شکریہ بھی ادا کیا۔